لاہور(زور آور نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 کے لیے کرکٹ کی رونمائی کردی گئی۔قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نیشرکت کی ، یہ تقریب اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان ٹیم آنے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پوری طرح تیار ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا تھا آج ایک تاریخی لمحہ ہے ، ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کر رہے ہیں، اس بار کٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کا نام سٹار نیشن جرسی رکھا گیا ہے ، ہم ون ڈے کرکٹ میں چیمپئن بن چکے ہیں، اللہ تعالی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کامیابی دے گا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا ساری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، اس شرٹ پر سبز ہلالی پرچم کی نسبت سبز رنگ ہے ، اس وقت ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ ضرور جیتے گا انشاللہ۔ذکا اشرف نے کہا کہ سٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات، ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پاکستان آرہے ہیں، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے، ہم نے سب بورڈ سربراہان کو دعوت دی تھی، ہم روایتی مہمان نوازی کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ سٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہے بلکہ اس پر کامیابیاں، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا ہر سٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہے، اس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.