ورک لوڈ زیادہ ہونیکی وجہ سے اسپنر زخمی ہو رہے ہیں: شاداب خان

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ جنوری کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں کپتان شاداب خان نے کہا کہ ابرار کافی عرصے سےکرکٹ کھیل رہا ہے،کام کی زیادتی کی وجہ سے ہمارے اسپنر  انجری کا شکار ہو  رہے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم سیریز جیتنے گئی ہے، ایک میچ ہارنے سےکچھ نہیں ہوتا، ہم بطور  قوم بہت جلدی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔

Comments are closed.