اسلام آباد(ظفر ملک سے )وزارت مذہبی امورمیں کرپشن و اقربا پروری سے متعلق ،،پی اے سی ،،کے نوٹس پر وفاقی وزیر برہم ہو گئے ،چیئرمین سے تلخ جملوں کا تبادلہ،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ اپ کو ہم پر برسنے کی بجائے اپنے ادارے کو ٹھیک کرنا ہو گا،جو شکایا ت موصول ہوئی ہیں وہ اپ کے علم میں ہیں ایسا ہرگز نہیں کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی عداوت ہے ،اس پر سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اپ میں اپ کا احتساب کرنے آیا ہوں اپ کے رویوں کی وجہ سے اس کمیٹی کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ،چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہم ان سے متعلق سوال کرتے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے کہ اپ لوگوں سے جواب طلب کریں ،جو بھی غلط کام کرے گا وہ جواب دہ ہے اور میں ان سے پوچھوں گا،واضع رہے کہ پی اے سی نے اپنے رواں ہفتہ کے اجلاسوں میں وزارت مذہبی امور کو نہیں بھول پائے اور کسی نہ کسی حوالہ سے انکی اقربا پروری،ناقص انتطامات ،کرپشن پر بات کرتے رہتے ہیں اورانہو ں نے اس حوالہ سے وزارت سے جواب بھی طلب کیا ہوا ہے،واضع رہے کہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ملک کے 620 افراد ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیںانہوں نے کہاکہ ایف آئی اے اور نیب کو معاملہ دینے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں کمیٹی کے رکن افضل ڈھانڈلا نے کہاکہ اتنا پتہ چل جائے وہ قرضہ جس مقصد کے لئے دیا گیا وہ اس کے لئے استعمال ہوا ہے یا نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے دور میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اور نیب کو مراسلہ لکھ دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Trending
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
Comments are closed.