ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کے پہاڑ جیسا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398 رنز کے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

یہ مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے

Comments are closed.