اسلام آباد(زورآور نیوز) پاکستان نے ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا عزم کے ساتھ ترکیہ کی قوم اس خطرے کو شکست دے گی اور مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ ہی
Comments are closed.