پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں نعمان علی کی جگہ محمد نواز شامل

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں نعمان علی کی جگہ محمد نواز کو شامل کر لیا گیا۔

وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے نعمان علی کی جگہ محمد نواز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان کو شدید اپینڈیسائٹس کی تشخیص کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر کردیا گیا اوت آج ان کی سرجری ہوئی۔

Comments are closed.