پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں: نثار کھوڑو

صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔

نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر کا جلسہ سب سے بڑا مانا جا رہا ہے، یہ پورے سندھ کا نہیں بلکہ 3 اضلاع کا جلسہ تھا، کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ جلسہ لاہور کے جلسے سے بھی بڑا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام دوستی کا ثبوت دے کر آگے بڑھی ہے، طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہیں، لوگوں نے مانا ہے کہ اب مقابلے کا وقت ہے، کل چیئرمین پی ٹی آئی کو سلیکٹیڈ کہتےتھے، اب نواز شریف کو بھی یہ لقب مل گیا، پاکستان کو سلیکشن نہیں الیکشن چاہئیں۔

صدر پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کو مضبوط بنائیں، ہم کبھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد میں نہیں لڑے لیکن الیکشن میں کامیابی کے بعد ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ مخلوط حکومت ضرور بنائی۔

Comments are closed.