لاہور(سپیشل رپورٹر) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تمام تر مشکلات کے باجود پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے پر پرویز الہی کے متعرف ہو گئے۔ عمران خان نے نو مئی کے واقعات پر سات شہروں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بھی غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بنی گالا کسی سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے نہیں رہا بلکہ اگلے دن کیس کی سماعت کے لیے پیش ہونا تھا اس وجہ سے اسلام آباد میں رہا۔اسلام آباد میں کسی شخصیت سے ملاقات نہیں ہوئی۔پارٹی چھوڑنے والے رہنماں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ کسی کی بات نہیں کروں گا، ہر کسی کا کیس مختلف ہے،کچھ رہنماں نے شدید دبا کے بعد تحریک انصاف کو چھوڑا۔چوہدری پرویز الہی کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہوں، مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ اتنا زیادہ دبا برداشت کر جائیں گے۔میں نہیں سمجھتا تھا کہ جس طرح کے پریشر میں پرویز الہی کو رکھا گیا وہ برداشت کر لیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ وکلا پر بھی دبا ڈالنا شروع کر دیا گیا ہے، ایک دو وکیل تو بیرون ملک بھی چلے گئے۔سابق وزیراعظم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی چھوڑنے والوں میں سے کسی نے رابطہ کیا۔
جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماں نے رابطہ کیا ہے نام نہیں بتاں گا۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کو ٹکٹ دینا ہے یا نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سلیمان شہباز کو بری کرتے ہوئے عدالت نے شہزاد اکبر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے کیا کہتے ہیں؟۔ سابق وزیراعظم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا عدالت نے یہ لکھا ہے۔
Trending
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
- گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
Comments are closed.