پرویز الہی پر ایک اور مقدمہ درج،محمد خان بھٹی کو غیرقانونی پرنسپل سیکرٹری لگانے کا الزام

اسلام آباد (زورآور نیوز) پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کے ذمہ دار شریف برادران ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کر دیا گیا۔ اس موقع پر پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے طبیعت اچھی نہیں رہتی،پہلے ڈاکٹر کی سہولت تھی لیکن اب اس میں بھی مسائل ہیں۔سابق وزیراعلٰی پنجاب حسبِ روایت اپنی سیاسی مخالفین پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہیٰ نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا۔پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جا سکتا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پرویز الہیٰ نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔ جبکہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کیخلاف انسدادِ دہشت گردی عدالت میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی پیش کیا گیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ پرویزالٰہی کی کب جان چھوٹے گی؟۔جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کا مقدمہ ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ کل اسلام آباد سے واپس لاہور مجھے لے گئے۔ میری ملاقات بھی فیملی سے نہیں کروائی گئی۔ فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دئیے کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

 

Comments are closed.