پشاور(بیورورپورٹ )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ 57 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک نے خیبر پختونخوا کے 13 سابق ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں سے 6 نے معذرت کی، پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری سے بھی رابطہ کیا۔
سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی دعوت پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔
ایک بیان میں سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے، تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔
Trending
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
- مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
- چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی برسی پر پیغام
Comments are closed.