اسلام آباد(شمشاد مانگھٹ)باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی وی میں 450افراد جعلی ڈگریوں پر کام کر رہے ہیں، ان افراد سے پی ٹی وی ایڈمن ڈویژن نے پیسے لیکر مختلف ادوار میں بھرتی کیا ہے جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے افراد میرٹ پر بھی پورا نہیں اترتے تھے ابھی حال ہی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور ڈائریکٹر ایڈمن فرحت جنجوعہ نے بغیر اشتہار دیئے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا اس تمام غیر قانونی حرکات میں ڈائریکٹر ایڈمن نے ہر بھرتی ہونے والے فرد کیلئے جعلی کیس تیار کئے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے نئے ایم ڈی اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی وی کے ملازمین نے ظہور احمد کو سیکرٹری اطلاعات اور پی ٹی وی ایم ڈی مقرر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ملازمین نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی کیلئے ہم نئے ایم ڈی کے شانہ بشانہ کام کرینگے اور ادارے سے کالی بھیڑیں مار بھگائیں گے سیکرٹری اطلاعات نے ہر ملازم ہر صحافی اور عام لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھو ل دیئے ہیں تاکہ سب کو انصاف ملے، ملازمین نے کہا ہے کہ سینارٹی کے لحاظ سے ڈائریکٹر ایڈمن لگایا جائے۔
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
Comments are closed.