بالی ووڈ اداکارہ کاجول دیوگن کی والدہ سینئر اداکارہ تنوجا شدید علالت کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 80 سالہ تنوجا کئی امراض میں مبتلا ہیں۔
طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اُنہیں ممبئی کے علاقے جوہو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی حالت اب بہتر ہے اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔
Comments are closed.