اسلام آباد(وقائع نگار) یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 14 جون کو یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے پر کل 19 جون بروز پیر کو قومی سوگ منایا جائے گا اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔وزیر اعظم نے حادثے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی کے چیئرمین ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق ہوں گے، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) جاوید احمد عمرانی، آزاد جموں و کشمیر پونچھ ریجن کے ڈی آئی جی سردار ظہیر احمد اور وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری (ایف آئی اے) فیصل نصیر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔خصوصی کمیٹی یونان میں کشتی ڈوبنے کے تمام حقائق جمع، انسانی سمگلنگ کے پہلو کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ کے مسئلے کے حل کیلئے تعاون اور اشتراک عمل کی تجاویز دی جائیں گی، فوری، درمیانی اور طویل المدتی قانون سازی کا جائزہ لیا جائے گا، ایسے واقعات کا سبب بننے والے افراد، کمپنیوں اور ایجنٹوں کو سخت ترین سزائیں دینے کیلئے قانون سازی ہو گی۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو کشتی الٹنے اور اس میں پاکستانیوں کی ممکنہ موجودگی پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حادثے میں پاکستانی شہری بھی موجود ہیں تو ان کی تمام تفصیلات فوری مہیا کی جائیں، پاکستانیوں کیلئے بہترین کاوشیں کی جائیں، سستی اور نااہلی برداشت نہیں کروں گا، متاثرہ پاکستانی خاندانوں کیلئے فوری طورپر ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے اورتفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم نے یونان اور مصر میں پاکستانی سفیروں کو بھی ہنگامی اقدامات کرنے جبکہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اپنے اداروں کے ذریعے تفصیلات جمع کرنے اور تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
Trending
- دہشت گردانہ واردات کے بعد بے ہنگم بیانات
- ٹیکا کا پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں کے ساتھ رمضان یکجہتی کا سلسلہ جاری
- مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت
- عمران خان کی پمز آمد
- مسلم ہینڈز کا خوبصورت اقدام، عمرہ زائرین کی خدمت کا نیا سلسلہ
- او جی ڈی سی نے مالی سال 2025-26 کے ششماہی نتائج کا اعلان کر دیا
- بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ
- بورڈ آف پیس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ
- سی سی پی کا ہمدرد اسکول آف لا میں آگاہی سیشن، طلبہ کو کمپیٹیشن قانون سے آگاہ کیا گیا
- ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی
کشتی حادثہ۔وزیرا عظم نے کل یوم سوگ کا اعلان کر دیا
Prev Post
Next Post
Comments are closed.