کندھ کوٹ ( زورآور نیوز) کندھ کوٹ کے نواحی علاقے میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ کے ایک گھر میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا،دھماکے سے 4 بچوں اور 1 خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے باعث 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایاز سبزوئی،نیاز،حنیفاں اور راشد شامل ہیں،واقعہ گھوڑا گھاٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ گولہ بچوں کو زمین پر ملا جو وہ گھر لے آئے،معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کچھ روز قبل دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں راکٹ فائر کئے گئے۔جبکہ نگران وزیراعلٰی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ نگران وزیراعلٰی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا کوئی اسلحہ کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی۔ کیا گوٹھ میں ڈاکوؤں کے سہولت کار موجود ہیں؟۔ راکٹ لانچر سے کیسے دھماکہ ہوا جس سے اتنا جانی نقصان ہوا۔
Trending
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
- پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد
- لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا
- راولپنڈی: لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار
Comments are closed.