کپل شرما بھارتی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر پھٹ پڑے

بھارتی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر پھٹ پڑے۔

ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کو پرواز میں تاخیر کی وجہ بتایا گیا جس پر کپل شرما نے ائیر لائن انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی

ایکس پر جاری پوسٹ میں کپل نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ انتظار کروایا اب آپ کی ٹیم پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کا کہہ رہی ہے کیا واقعی؟ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ رات 8 بجے جہاز پرواز کرجائے گا لیکن اب ساڑھے 9 بجنے والے ہیں اور جہاز میں تاحال پائلٹ نہیں ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ 180 مسافر دوبارہ اس ائیرلائن سے سفر کریں گے؟

 

Comments are closed.