ہاکی فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا

خالد سجاد کھوکھر نے بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ نگران حکومت کی طرف سے  ایڈہاک صدر کا تقرر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اگر نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو ایف آئی ایچ، آئی او سی کو خطوط لکھے جائیں گے۔

Comments are closed.