ہمیشہ یاد رہ جانے والا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ، حرا مانی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ وماڈل حرا مانی نے کہا کہ ایسے کردار کرنے کی خواہش ہے جو لوگوں کے دل و دماغ پر چھاپ چھوڑ دے۔

ایک انٹرویو میں   حرا مانی نے کہا کہ میں ہر آفرکوقبول کرنے سے پہلے اس کی کہانی اوراپنے کردارکے بارے میں جاننا ضروری سمجھتی ہوں۔ کیونکہ میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی، جس سے میرے کام کی تعداد میں تواضافہ ہوجائے لیکن معیار متاثرہو۔ اسی لیے تومیں بہت سوچ سمجھ کے بعد ہی کسی پروجیکٹ کوکرنے کیلئے رضامندی ظاہرکرتی ہوں۔حرا مانی نے کہا  کہ میں  ہمیشہ  جاندار کردار کی تلاش میں رہتی  ہوں خواہش ہے ایسا کردار ادا کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر چھاپ چھوڑ دے۔

Comments are closed.