ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے،شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں، یہ سیریز ان کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے  ان کی آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔

شان مسعود نے کہا کہ  ہم یہاں آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں ہمیں کسی کا منہ بند نہیں کرنا، ہم اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے، ہم ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو کہ فینز کو پسند آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم مثبت انداز میں کھیلیں گے، ہمارے بارے میں رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے۔ میں نے زندگی میں ہمیشہ چیلنجز لیے ہیں، یہ ایک چیلنج ہے اور ایک اچھا موقع ہے۔

Comments are closed.