پنجاب میں بارش سے 119 اموات ، سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب کی تصدیق

پنجاب میں بارش سے 119 اموات ، سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب کی تصدیق

بارشوں میں حادثات کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، راولپنڈی، اوکاڑہ میں اور بہاونگر میں اموات ہوئیں

لاہور

پنجاب میں بارش سے حادثات میں 119 اموات ہوئیں، سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر کی تصدیق کردی۔ بارشوں میں حادثات کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، راولپنڈی، اوکاڑہ میں اور بہاونگر میں اموات ہوئیں۔ بارش کی وجہ سے 62 ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے۔

مون سون سیزن کے دوران پنجاب بھر میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے 25 جون سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب میں 119 افراد جاں بحق ہوئے، کچھ افسوسناک واقعات پیش آئے، تاہم پیشگی انتظامات کے باعث بڑے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں۔ عوام کو بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھت پر پانی کھڑا ہے یا نہیں، یہ خود چیک کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 27، فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ میں 11، راولپنڈی میں 10، اوکاڑہ میں 9 اور بہاولنگر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ مون سون اور سیلابی علاقوں سے 1,594 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت گرنے کے 365، کرنٹ لگنے کے 23 اور بارش کے باعث 62 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments are closed.