راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 پارٹیوں کا بھان متی کا کنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے، ان کی ہانڈی چوک اور چوراہے میں پھٹنے والی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 تاریخ سیالٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور 12 اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا، الیکشن 60 یا 90 دنوں میں ہوتے ہیں اس کا فیصلہ 10 اگست تک ہو جائے گا، جو پنجاب کے الیکشن کے ساتھ ہوا وہ قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا ہر کوئی اپنی تاریخ دے رہا ہے لیکن سپریم کورٹ بھی انگشت بدنداں فیصلے دے گی اور الیکشن ہوکر رہیں گے، الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاری میں مشغول ہے، نواز شریف کی نااہلی آئینی ترمیم ہی ختم کر سکتی ہے، نواز شریف نے اپنا احتساب قومی اسمبلی سے شروع کیا خود خطاب کیا، سپریم کورٹ نے کہا جے آئی ٹی بنادیں انہوں نے کہا بنادیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے نواز شریف کو دفاع کا پورا موقع دیا، 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا مگر قطری خط 1122 کا کردار ادا نہیں کر سکا اور تاحیات نااہل قرار پائے، نوازشریف سعودی عرب تحریری معافی نامہ مانگ کر گئے، لندن میں 50 روپے کے اسٹام پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر گئے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا بھائی وزیر اعظم ہے سفارتی پاسپورٹ ہاتھ میں ہے تو انہیں پاکستان آنے سے کونسا خوف روکے ہوئے ہے، نواز شریف کے آنے یا نا آنے سے اب پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی چڑیا اب کھیت چگ چکی ہے اور بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے آپ کو طرم خان سمجھ رہے ہیں انتظار کریں ان کے چودہ طبق جلد روشن ہو جائیں گے، میرے بلاول کے ارمان آنسوں میں بہہ جائیں گے، شہباز شریف نگران وزیراعظم کے اختیارات بھی چلمن کے پیچھے خود استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ بھول جائیں یہ قصہ پارینہ ہو چکا ہے، 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں کو پس پشت نہیں ڈالاجا سکتا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مہمان اداکار ہے، اگست میں نگران حکومت کا انتظار ہے، عوام دبئی لندن نہیں پاکستان میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، بہت سارے لوگ نگران حکومت کے لیے اپنی CV لے کر پھر رہے ہیں دیکھتے ہیں قرعہ فال کسی کے نام نکلتا ہے۔
Trending
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
Comments are closed.