خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) فن مصوری پر عبور حاصل کرنا بلاشبہ خدا داد صلاحیت رکھنے والے افراد کا خاصہ ہے مصور اپنے تصورات و تخیلات کو مصوری کی صورت میں سامنے لاتا ہے اور کائنات کے تمام رنگوں کو یکجا کرکے پیش کرتا ہے،پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ضلع خوشاب کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا عمدہ موقع فراہم کیا ہے تاکہ فن مصوری کے فروغ کیساتھ ساتھ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی یقینی بنائی جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ فن مصوری کے مقابلہ جات کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم،ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کونسل محمد اسد احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا آرٹ کونسل محمد مزمل، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری شاہد،تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید عباس جوئیہ، اکاؤنٹنٹ آرٹ کونسل میانوالی فاروق احمد،فن مصوری کے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے یونیورسٹی ،مختلف کالجز اور ہائر سکینڈری سکول کے شعبہ آرٹس سے وابستہ طلباو طالبات بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے مصوری کے مقابلہ جات میں حصہ لینے امیدوراروں کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں پر انہیں بھرپورداد دیتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ شعبہ مصوری کا عمدہ انداز میں استعمال کرکے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرسکیں اور فن مصوری کی حدود میں مزید وسعت پیدا کرسکیں۔پہلا پنجاب مقابلہ مصوری میں امیدواروں کو مصوری کیلئے دیئے گئے موضوعات میں کم عمری کی شادی،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان،پاکستان میں غربت،پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی شامل تھے۔مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کرنیوالی جویریہ ناز کو 15000 روپے،دوم پوزیشن پر مقدس فاطمہ کو 10000 روپے اور سوم پوزیشن پر ماجدہ پروین کو 5000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے دیگر طلباءو طالبات کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات سے نوازا گیا۔
Trending
- پنجاب ، سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ،6000 مریضوں کو پریشانی کا سامنا
- راولپنڈی ، بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، دو ساتھی فرار
- لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب ، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
- پنجاب کی جیلوں میں اصلاحات ، شہری اب گھر بیٹھے جیل میں قید افراد سے ملاقات کیلئے آن لائن بکنگ کرا سکیں گے
- نوشہرہ ، گھر کی چھت منہدم ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی
- کرک ، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق 14 زخمی
- راولپنڈی،سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز،پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست،محمد نواز مین آف دی میچ قرار
- جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ مقدمہ ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
- بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
- صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ، ترقیاتی منصوبے اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، سہیل آفریدی
فن مصوری پر عبور حاصل کرنا بلاشبہ خدا داد صلاحیت رکھنے والے…
Next Post
Comments are closed.