سی ڈی اے کے افسران کی جعلسازی ، اسلام آباد میں غیر قانونی پلاٹ کی ٹرانسفر کے فراڈ میں 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن سیل نے سی ڈی اے کے دو افسران کو اسلام آباد کے I-12/4 سیکٹر میں ایک غیر قانونی پلاٹ کی ٹرانسفر کے فراڈ میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ امداد علی اور کمپیوٹر آپریٹر آجون شاہ شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، ملزمان نے دیگر افسران کے ساتھ مل کر خورشید اختر (مرحوم) کے نام پر الاٹ شدہ پلاٹ کو جعلسازی سے خورشید بیگم کے نام کر کے منتقل کر دیا۔ یہ فراڈ 2016 میں کیا گیا تھا، جس میں سی ڈی اے کی انتظامیہ کے افسران کی معاونت حاصل تھی۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ اس نوعیت کے فراڈز کو روکا جا سکے۔
ترجمان ایف آئی اے نے اس معاملے کی تحقیقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ اداروں کی ساکھ کو بچایا جا سکے اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
Comments are closed.