کراچی ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے نیٹ ورک کے 21 ملزمان گرفتار

کراچی ، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے نیٹ ورک کے 21 ملزمان گرفتار

کراچی

کراچی میں پوش علاقوں میں منشیات فروش کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا، ساؤتھ زون پولیس نے اسپیشل برانچ کی خفیہ فہرست میں شامل 35 رکنی منظم منشیات نیٹ ورک میں سے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا گروہ مہنگی منشیات تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا پر فروخت کرتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے مبینہ مقابلوں اور مختلف چھاپوں میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، پولیس مقابلے درخشاں اور ڈیفنس تھانوں کی حدود میں ہوئے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی و دیگر سامان برآمد کیا گیا، ڈیفنس میں حالیہ دنوں میں گھروں میں چوری کی 7 وارداتوں میں سے درج کیسز میں 5 حل کرلیے گئے ہیں، تمام بینکوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جو شخص 5 لاکھ سے زیادہ کا کیش نکالے، اس حوالے سے پولیس کو بتایا جائے تاکہ حفاظی اقدام کیا جاسکے۔

اب تک منشیات فروشوں کی مرتب کی گئی اسپیشل برانچ کی خفیہ فہرست میں شامل 21 ملزمان کو ساؤتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی نے کہا کہ آن لائن منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی کے لیے تکینکی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، گرفتار منشیات فروشوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر منشیات فروشی کے نیٹ ورک میں شامل اور پس پردہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.