اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ور بشری بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہری محمد حنیف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف غلیظ الزامات لگائے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف دفعہ 496 کے تحت کیس دائر کیا گیا۔درخواست کے مطابق پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئے الزامات دفعہ 496 کے زمرے میں نہیں آتے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے، عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کو کالعدم قرار دے، کمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سول جج کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
Trending
- ٹیکا کا پاکستان بھر میں مستحق خاندانوں کے ساتھ رمضان یکجہتی کا سلسلہ جاری
- مزدوررہنماء قموس گل خان خٹک کے انتقال پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت
- عمران خان کی پمز آمد
- مسلم ہینڈز کا خوبصورت اقدام، عمرہ زائرین کی خدمت کا نیا سلسلہ
- او جی ڈی سی نے مالی سال 2025-26 کے ششماہی نتائج کا اعلان کر دیا
- بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ
- بورڈ آف پیس میں پاکستان کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ
- سی سی پی کا ہمدرد اسکول آف لا میں آگاہی سیشن، طلبہ کو کمپیٹیشن قانون سے آگاہ کیا گیا
- ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ کی انسانی اسمگلرز کے خلاف کامیاب کارروائی
- پاکستان کی پہلی کمپنی نیس ڈیک بل بورڈ پر نمودار ہوئی، بین الاقوامی دارالحکومت میں ایک نئے باب کا آغاز
Comments are closed.