ممبر قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر 3 مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
پاکستان کے معروف ممبر قومی اسمبلی، رمیش کمار کے گھر تین مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، ڈاکو گھر سے 5 قیمتی گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے، جن کی مالیت مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔
رمیش کمار نے اس واقعہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو اپنے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ملازمین سے میرے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو آپس میں پشتو میں بات کر رہے تھے جس سے ان کی علاقائی شناخت کا عندیہ ملتا ہے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان ڈاکوؤں کا سراغ لگایا جا سکے۔
Comments are closed.