خو اتین کے عالمی دن کے موقع پر…

خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )خو اتین کے عالمی دن کے موقع پرڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کی زیر قیادت ڈی پی او آفس سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس مو قع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم بھی موجود تھے۔ریلی میں محکمہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خوشاب،محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال،محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ٹیچرز اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے خو اتین کے عالمی دن کے حوالے سے اس کے مقا صد اور غرض وغایت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ دین اسلام نے عورتوں کے وہ حقو ق متعین کر دیئے ہیں جو قبل ا زاسلام نہ تھے نیز حکومت پاکستان بھی خو اتین کو ان کے حقو ق کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔علا وہ ازیں ڈی پی او خوشاب تو قیر محمد نعیم اور دیگر خو اتین نے بھی خو اتین کے عالمی دن کے مو ضوع پر اپنے اپنے خیا لات کااظہار کیا۔

Comments are closed.