خواتین کے عالمین دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خواتین کے عالمین دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت مینیجر ادارہ ہذا میڈم ام فروا ہمدانی نے کی ۔ تقریب میں ادارہ ہذا کے ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ طالبات نے ملی ترانے اور ٹیبلو شو بھی پیش کیے جبکہ مقررین نے خواتین کا عالمی دن منانے کی اہمیت اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آخر پر ملک و ملت کی تعمیر وترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئ۔

Comments are closed.