خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹی ایم اے نورپور تھل کا ایک اور عوام دوست اقدام ، شہر میں مرحلہ وار سٹریٹ لائٹس کے نظام کی بحالی کا کام جاری ، عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین ۔ یاد رہے کہ آفیسرز کالونی نورپور تھل سے محلقہ آبادی سمیت شہر کی دیگر گنجان آبادیوں میں ایک عرصہ سے سٹریٹ لائٹس کا نظام ٹھپ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات درپیش تھیں۔ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ٹی ایم اے حکام کی ہدایت پر الیکٹریشن غلام عباس نے اپنے دیگر معاونین کے ذریعے اے سی ہاؤس اور کچہری روڈ سمیت دیگر مقامات پر فی الوقت سٹریٹ لائٹ کا نظام ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے میڈیاکو بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ارباب بست و کشاد کی زیر نگرانی دستیاب وسائل کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کے لیے اس حوالے سے بتدریج ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی نورپورتھل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈمنسٹریٹرز صاحبان نے جہاں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے اور شہریوں کو پینے کے صفائ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قابل رشک کردار ادا کیا وہیں یہاں کے شہریوں کی سہولت کےلیے ہمیشہ سٹریٹ لائٹس کے نظام کو چالو رکھنے کے لیے عملی طور پر بھرپور کردار ادا کیا۔ اب اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد موصوف بھی اس عظیم روش کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جس پر عوامی، سماجی حلقوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کے حامل اسسٹنٹ کمشنر موصوف انشاءاللہ سماجی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔
Trending
- ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ، 29 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور
- صحافت میں سچائی کا سفر پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہوتا ہے
- عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات اور اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج
- پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ملک کی پوری دنیا میں عزت بڑھی،فواد چودھری
- 9 مئی مقدمات ، خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- مون سون مکمل ختم ، تمام دریاؤں میں صورتحال نارمل ہے،عرفان علی کاٹھیا
- بھارت کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد موجود ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر
- امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے ، ٹرمپ
- سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک سے چل بسے
Comments are closed.