خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل نورپورتھل کے سرکاری سکولوں میں بھی ” پلانٹ فار پاکستان مہم” کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے خصوصی طور پر شرکت کر کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا۔ اس موقع پر ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ فیض الحسن ملک اور ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا کہ کسی بھی ملک کی مضبوط معیشت کے لیے اس کے کل رقبہ کے 25 فیصد حصہ پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام اور طلباء پر زور دیا کہ قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ملک کو قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی ۔
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل نورپورتھل کے سرکاری…
Prev Post
Comments are closed.