خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑا کلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان نے کہا ہے کہ فرض شناس ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نواں سگو کے سینیئر ٹیچر ثناء اللہ بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی کی شاندار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت ادارہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر غلام رسول نے کی ۔ تقریب میں اساتذہ کرام ،نمائندہ والدین ، طلباء اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ میری یہاں پر تعناتی کے دوران یہاں کی اساتذہ برادری کی طرف سے مجھے جو اپنائیت اور خلوص ملا ہے، میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ انہوں نے سینیئر ٹیچر ثناء اللہ بھٹی کی پیشہ ورانہ خدمات کو بھی شاندارالفاظ میں سراہا ۔ دوران تقریب ادارہ ہذا کے ٹیچنگ سٹاف کی طرف سے ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان اور ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ثناءاللہ بھٹی کوتحائف بھی پیش کیے گئے ۔ قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک سرفراز احمد اعوان کو سکول ہذا کے طلباء نے پی ای ٹی ملک احسان اللہ سگوکی زیر نگرانی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔ ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن جوڑا کلاں ویسٹ ملک سرفراز احمد اعوان اور ریٹائرڈ ہونے والے سینیئر ٹیچر ثناء اللہ بھٹی کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سکول ہذاکے ٹیچرز ملک ریاض حسین، ملک سرفرازاحمد ،ملک امان اللہ ، ملک صدف تسنیم ،ملک امان اللہ، ملک ریاست علی ،ملک شوکت علی ،ملک ریاض حسین ، محمد مختار اورشوکت عباس نے بھرپور کردار ادا کیا ۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.