کلر سیداں پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز گرفتار

راولپنڈی(زور آور)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 80 ہزار 650 روپے، 10موبائل فونز برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں لیاقت، دانش، توصیف، غلام مرتضی، عابد، شوقید حسین، شاہ میر اور باصم علی شامل ہیں،داؤ پر لگی رقم 80 ہزار 650 روپے، 10موبائل فونز برآمدہوئے،موقعہ سے مرغا اور 02مہران گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لیں گئیں،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی(زور آور)ویسٹریج پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03ملزمان گرفتار، چوری شدہ 03موٹرسائیکلز برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹرگینگ کے 03ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں شفیق، عبداللہ اور یوسف شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی(زور آور)ویسٹریج پولیس کی کاروائی،امانت میں خیانت کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار، خرد برد کی گئی 80لاکھ روپے کی رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں نامز د ملزم کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی، ملزم سے خرد برد کی گئی رقم 80لاکھ روپے برآمد کی،ملزم نے مکان فروخت کے سلسلے میں رقم وصول کی اور رقم میں خرد بردکیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزاادلوائی جائے گی، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی(زور آور) صدرواہ پولیس کی کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان نزاکت،عابد اورآصف کو گرفتارکرلیا، ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کامران کو زخمی کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدرواہ میں درج کیاگیاتھا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی(زور آور) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار،چرس،شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عبداللہ سے01کلو300گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم نعمان سے 540گرام چرس، ملزم شیر علی سے 07لیٹرشراب، بنی پولیس نے ملزم ساحل سے 06لیٹرشراب،ملزم عدن سے 05لیٹرشراب،ملزم کا شف سے 05لیٹرشراب،سول لائنز پولیس نے ملزم جنید سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم دانش سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم جنید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم عبدالقدیر سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

Comments are closed.