شمالی کشمیر گلگت بلتستان کے معروف حق پرست سیاسی رہنماء کامریڈ باباجان کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے ہیومن رائٹس ایوارڈ 2023 کےلئے نامزد کردیا گیا

Kashmir Gilgit Baltistan

راولاکوٹ(آ صف اشرف): شمالی کشمیر گلگت بلتستان کے معروف حق پرست سیاسی رہنماء کامریڈ باباجان کو ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے ہیومن رائٹس ایوارڈ 2023 کےلئے نامزد کردیا گیا۔

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے سوشل میڈیا پیج پہ یہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر 10 دسمبر 2023 کو دن 12 بجے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں تقریب کے موقع پر بابا جان کواس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کامریڈ بابا جان گلگت بلتستان کی تاریخ کے واحد سیاسی رہنماء ہیں جنہوں نے انسانی بنیادی حقوق کےلئے 10 سال سیاسی قیدی کے طور پر جیل کی پابندیاں اور صعوبتیں برداشت کی ہیں۔

کامریڈ بابا جان کو 2012 ء کو ہنزہ علی آباد کے مقام پر متاثرین عطاء آباد حادثہ کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کرکے دو افراد کو شہید کرنے کے بعد گراو جلاو کا جھوٹا الزام لگا کر دس سال کےلئے پابند سلاسل کیا گیا تھا، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے 2014 کی تحریک کو ہنزہ نگر سے لیڈ کرکے گندم سبسڈی مطالبات کو منوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ان دنوں ایک مرتبہ پھر بابا جان متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے خطہ ارض شمال گلگت بلتستان میں آٹے کو مہنگے کرنے پر عوامی تحریک منظم کرنے مصروف عمل ہیں

Comments are closed.