بہتی گنگا میں ہاتھ دھو نے بیکرز یونین راولاکوٹ نے پھر تیاریاں…

راولاکوٹ آصف اشرف بہتی گنگا میں ہاتھ دھو نے بیکرز یونین راولاکوٹ نے پھر تیاریاں مکمل کر لی میدہ کوکنگ آئل گھی سستا ہونے کے باوجود بیکری سامان کی مہنگے کرکے فروخت کرنے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ واضع رہے کہ نواحی شہروں کھائی گلہ پانیولا تھوراڈ میں اس وقت بھی راولاکوٹ سے بیکری سامان سستا ملتا ہے جبکہ مظفر آباد باغ میرپور راولپنڈی میں بیکری سامان راولاکوٹ سے سستا ہے مظفر آباد میں مرغی کی قیمت بھی راولاکوٹ سے بارہ سے پندرہ روپیہ فی کلو کم ہے مظفرآباد میں خالص دودھ دو سو روپیہ کلو اور راولاکوٹ اڈھائی سو روپیہ لیٹر ہے مظفرآباد میں دودھ پتی کا پاؤ پینتیس روپیہ اور راولاکوٹ ناقص چائے پچاس روپے کپ ہے راولاکوٹ سے راولپنڈی کا فاصلہ مظفرآباد کی نسبت کم مگر گاڈی کا کرایہ بھی مظفرآباد کی نسبت زیادہ ہے راولاکوٹ انتظامیہ غریب عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہی مرغ یونین ہوٹل یونین گاڈی مالکان دودھ فروشوں کی دیکھا دیکھی اب بیکری سامان بھی کل سے مہنگا کرنے کی تیاریاں کر دی گئی قابل ذکر بات یہ ہے کہ مظفرآباد کی ڈبل روٹی بھی راولاکوٹ کی نسبت وزن میں زیادہ اور مظفرآباد باغ حتی کہ کھائی گلہ کے بند اور کیک راولاکوٹ میں فروخت بند کیک کی نسبت زیادہ سائز والے ہیں

Comments are closed.