خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر ضلع خوشاب میں BISP کے 63 ہزار 9 سو پچاس رجسٹرڈ خاندانوں میں رمضان پیکج کے تحت فوڈ ہیمپرز عزت و تکریم کیساتھ مستحقین کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے اس سلسلہ میں تحصیلوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ پٹوارسرکل وائز BISP کے رجسٹرڈ افراد کی فزیکل ویری فکیشن کے بعد فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا فریضہ سرانجام دیں گی۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (آر) امیر تیمور،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک، دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران اور انجمن تاجران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدارکو جانچنے کیلئے فور لئیرز ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس ضمن میں فوڈ اتھارٹی،لیبر،فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو کہ اشیائے ضروریہ کے معیار کیساتھ ساتھ پروگرام کی شفافیت کو بھی یقینی بنائیں گی۔ رمضان پیکج کے تحت BISP کے ہر رجسٹرڈ خاندان کوفراہم کردہ فوڈ ہیمپرز میں اعلی معیار کے 2 کلو چاول،2 کلو گھی، 2کلو چینی، 2 کلو بیسن اور 10 کلو آٹے کا بیگ شامل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹوار سرکل وائز ویری فکیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور فوڈ ہیمپرز کی تقسیم کا عمل 5 مارچ سے 20 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا اس سلسلہ میں ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ رمضان پیکج کے مستحقین افراد کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے اس سلسلہ میں ایک خصوصی کلینڈر ہم تشکیل دیں گے جس میں پٹوار سرکل وائز ٹیمیں متعلقہ تاریخ کو مستحقین سے پہلے رابطہ کریں گی کہ وہ گھر پر موجود رہیں تاکہ سامان حقیقی افراد کو ڈلیور کیا جا سکے مزید کہا گیا کہ BSIP میں رجسٹرڈ افراد BISP میں درج اپنا فون نمبر ہمہ وقت آن رکھیں تاکہ ڈسپیچ ٹیمیں آپ سے رابطہ کرکے اشیائے خوردونوش بروقت آپ کے حوالے کرسکیں
Trending
- سی ڈی اے بھرتیاں: نسٹ (NUST) کا شفاف ترین انتخابی عمل ‘اپنوں’ کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ
- کسٹم کلکٹریٹ سرگودھا میں کرپشن اور سرکاری سامان کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
- سی سی پی نے ”آئس کریم“کیس میں 35 ملین روپے جرمانہ وصول کر لیا
- ایران جنگ سے عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر نقصان، عالمی بحران سنگین ہونے لگا
- امریکا کی ایران حکمت عملی ناکام، بدلتے اہداف پر ماہرین کے سوالات
- ای چالان کے نام پر جعلی SMS فراڈ، سیف سٹی کی وارننگ — شہری محتاط رہیں
- اسلام آباد میں برطرف کانسٹیبل کی خودکشی، محکمانہ بے حسی اور نظام پر سنگین سوالات
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
Comments are closed.