گورنمنٹ ہائ سکول صدیق آباد / نوشہرہ کےہیڈماسٹر سلطان…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول صدیق آباد / نوشہرہ کےہیڈماسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ حکومت کے پروگرام سرسبز پاکستان کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ ہذا میں پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری کی مناسبت سے پودے لگانے کے موقع پر کیا ۔ ہیڈماسٹر ادارہ ہذا ،سوسائٹی ہذا کے صدر شکیل احمد چوہدری، سبجیکٹ سپیشلسٹ فہیم اختر ، سعد نواز اور نور محمد نے اس موقع پر پودے لگا ئے – اس موقع پر شجرکاری مہم کی اہمیت وافادیت پر بھی اظہارخیال کیاگیا اور کہا گیا کہ فخر موجودات ،محسن انسانیت ، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا ﷺ کی سنہری تعلیمات کی رو سے بھی درخت لگانے کی اہمیت عیاں ہے اور درخت لگانا صدقہ ءجاریہ ہے ۔ لہذا ہم سب کو اس موسم بہار میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر سر سبز و خوبصورت پاکستان بنانے میں اپنا مثبت متحرک کردار ادا کرنا چاہئے ۔ مزید کہا گیا کہ درخت موسم کو معتدل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments are closed.