وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھر اء پنجاب…

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھر اء پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک نے جوہرآباد شہر اور گردو نوا ح میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ میو نسپل کمیٹی جوہرآباد کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کو خو بصورت اور صاف ستھراء بنانے کیلئے مثالی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ شہر ی علاقوں سے کوڑ ا کرکٹ اور سیوریج کی صفائی کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جار ہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اہلکا روں کو ہدایت کی کہ شہر میں سیو ریج اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کریں تاکہ گلی محلوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا نہ ہونے پائے۔

Comments are closed.