اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے ماڈل بازار میں…

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک نے ماڈل بازار میں قائم رمضان بازاراورایگریکلچر فیئرپرائس شاپ کا وزٹ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی،معیار اور پرائس کے حوالے سے دریافت کیااورکہا کہ عوام کو تمام اشیاء مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان بازار میں دستیاب اشیا ء عام مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخوں پر مہیا کیجا رہی ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے رمضان بازار میں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپ پررعا یتی اشیاء کی ہمہ وقت دستیابی کو برقرار رکھا جار ہا ہے تاکہ عوا م الناس زیاد ہ سے زیا دہ مستفید ہو سکے۔

Comments are closed.