ڈی آئی خان؛ خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید، 12 زخمی
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن اسکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔
خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے ۔ دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔
واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید، 12 زخمی
Prev Post
جعلسازی کے ذریعے زمین کا انتقال کرنے پرتحصلیدار غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Next Post








Comments are closed.