اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جعلسازی کے ذریعے زمین کا انتقال کرنے پرتحصلیدار غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ ریونیوکمشنر امتیاز جنجوعہ سمیت تحصیلدار اویس کوعہدے سے ہٹا کر کمشنر اسلام آباد نے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحصیلدار کے فرائض علی جاوید کے سپرد کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل دار غلام مرتضی چانڈیو نے ملزمان کے ساتھ مل کر وفات پائے جانے والے شخض کے جعلی دستخط اور بائیومیٹرک کا استعمال کرتے ہوئے غیرقانی طور پر 10مرلہ کا انتقال موضع پنڈپڑیاں میں کیا۔ جس پر مثاثرہ فریق نے ایف آئی اے(نیب) انٹی کرپشن سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دی جس پرایف آئی اے انٹی کریشن نے ملزم غلام مرتضی چانڈیو کوگرفتار کر کے تحقیقات شروع کی تو دستخط اور بائیومیٹرک کی تصدیق جعلی نکلی۔ جس پر ملزم غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔جبکہ پلاٹ کے مالک کا انتقال 2013میں ہو گیا تھا ملزم غلام مرتضی چانڈیو نے جعلی سازی کرتے ہوئے چند ٹکوں کی خاطر جعلی انتقال کرڈالا ملزم غلام مرتضی چانڈیو کو 8دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھاباثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذید بھی گرفتاریاں کی جائیں گی اور تحصیل میں جو کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر افسر اور عملہ بیٹھا ہوا ہے ان کے اثاثوں کی چھان بھی کی جائے گی۔اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیں گی۔
Trending
- پی وی ایم سی میں 70 ملین روپے کی بے ضابطگی، سابق سیکرٹری کی بدعنوانی کے خلاف آواز بلند
- اسلام آباد : موٹروے چوک پر ماڈرن بس ٹرمینل میں غیر قانونی آپریشن، ٹریفک پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے
- تھانہ بنی گالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی برآمدگیاں
- ڈاکٹر فاروق عادل کی نئی کتاب “دیکھا جنہیں پلٹ کے” شخصی خاکوں کا ایک جامع مجموعہ
- پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ میں اضافہ ، آئندہ سال تک 7.5 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی ، “سٹار 96” ٹیرر گروپ کے پانچ خطرناک ملزمان گرفتار
- ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری ، 29 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور
- صحافت میں سچائی کا سفر پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہوتا ہے
- عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات اور اختیارات کو سپریم کورٹ میں چیلنج
جعلسازی کے ذریعے زمین کا انتقال کرنے پرتحصلیدار غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
Prev Post
Comments are closed.