فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ریو نیو ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی طرح فتح جنگ میں بھی سرکاری افسران کی ماہوار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے گزشتہ روز ٹی ایم اے حال فتح جنگ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے
جس میں پنجاب کے عوام دوست سرکاری افسر تحصیلدار چوہدری شفقت محمودنے عوامی مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھر پور طور پر کوشاں ہے اور یہی جذبہ اور نظریہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ بھی لئے ہو ئے ہیں ان تما م افسران کے واضع اور کھلی احکامات ہیں کہ سرکاری افسران عوام کے خادم اور دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ کہ پورے اٹک میں بلعموم اور تحصیل فتح جنگ میں بلخصوص سرکاری دفاتر میں اپنے کاموں کے تکمیل کیلئے بے دھڑک آتے ہیں
اور تحصیل بھر کی عوام کی خدمت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، نائب تحصیلدار اور دیگر افسرار ن کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا تحصیل انتظامیہ پر ارتماد کا یہ عالم کے کہ اکثر راہ چلتے، بازاروں میں عوام انہیں روک کر اپنا مسئلہ بیان کر دیتے ہیں جسکو حل کرنا وہ اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں گذشتہ روز کی کھلی کچہری میں محلہ مسجد نئی ملاں بخاری کا معاملہ بیان کے گیا جس پر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے میرٹ پر کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا عوام کی اکثریت نے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہو نے والی کھلی کچہریوں اور ان میں میرٹ پر کیے جانے والے فیصلوں کا دلی خیر مقدم کر تے ہو ئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ تحصیل فتح کی عوام خوش قسمت ہیں کہ انکے افسران ہمہ وقت مستعد، چاک و چوبند اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ججاگ رہے ہیں۔
Comments are closed.