اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27 میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عالمی مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی توجہ اہم امور پر مبذول کرائی ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک معاشی چیلنجز کی وجہ سے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ مختلف مسائل کے باعث ان ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے، عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا رہا، سیلاب کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، عالمی برادری شرم الشیخ کاپ27میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مالیاتی تفریق کے ختم نہ ہونے سے پائیدار ترقی اہداف کے حصول میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں، دنیا معاشی اور ماحولیاتی چیلنجز کو مواقع کے طور پر لے کر سمت درست کرے، عالمی مالیاتی ڈھانچے کا مقصد ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور ماحولیاتی انصاف ہونا چاہیے۔
Trending
- سپریم کورٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
- محسن نقوی کا نادرا و پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ، بدانتظامی پر برہمی
- حکومت کا بڑا فیصلہ، 24 سرکاری ادارے فروخت کا فیصلہ
- پی آئی اے میں احتجاج کی شدت، آج بھی 7 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
- پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر، برآمدات میں کمی تشویشناک
- ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا ، شیخ رشید
- سندھ میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں 4 اموات ، 1200 نئے کیسز رپورٹ
- جرمنی کی پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو وطن واپسی پر ہزاروں یورو امداد کی پیشکش
- ہول سیلرز اور ریٹیلرز کیلئے نیا ضابطہ نافذ، کاروبار کی رجسٹریشن لازمی قرار
- مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک نے آج تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ، زہران ممدانی
Comments are closed.