نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں میری اننگز کا کریڈٹ ساتھی کھلاڑیوں کو جاتا ہے، بسمہ معروف

پاکستان ویمنز ٹیم کی تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سپر اوور میں جب 11 رنز بنے تو اعتماد بڑھ گیا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ کیویز کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی جیت جاتے تو ایک روزہ سیریز بھی پاکستان کے نام ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے پر پاکستان ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، میچ میں ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی۔

Comments are closed.