مصر کے عبدالفتح السیسی تیسری مرتبہ صدر منتخب

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی انتخابات میں ایک مرتبہ بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

پیر کو الیکشن کمیشن نے سیسی کی انتخابات میں فتح کا اعلان کیا جہاں انہوں نے الیکشن میں 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے اور لگاتار تیسری مرتبہ 6سال کے لیے ملک کے صدر بن گئے۔

اس الیکشن کے دوران مصری صدر کے 58ارب ڈالر سے بنائے جا رہے نئے دارالحکومت کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے جہاں اس شہر کو قاہرہ کے مشرق میں بنانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں سیسی کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے نئے جمہوریہ کی پیدائش عمل میں آئے گی۔

Comments are closed.