شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔
فلم ’ڈنکی‘ نے ریلیز کے بعد پہلے دن بھارت میں صرف 30 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی جبکہ فلم’پٹھان‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 57 کروڑ اور’جوان‘ نے 89 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
اس حساب سے شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلموں میں فلم ’ڈنکی‘ نے باکس آفس پر پہلے روز سب سے کم بزنس کیا ہے۔
بھارتی صحافی مونیکا راول کوکریجا نے فلم ’ڈنکی‘ کے بارے میں اپنے ردِعمل میں کہا کہ اس فلم میں شاہ رخ خان مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
Comments are closed.