مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پہلے لاڈلہ اب معصوم بنا کر مسلط کیا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب مرضی لاڈلہ بنا لو، جب مرضی معصوم بنا دو کیا عوام بھیڑ بکڑیاں ہیں یہ نہیں چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو ملک سے کھیل کھیلے، معیشت تباہ کرے، اسے معصوم کہتے ہیں جسے سیاسی دہشت گرد کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہیے وہ معصوم ہے؟ انہوں نے معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئی تو آئین و قومی اسمبلی توڑی، انفارمیشن منسٹر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے اسمبلی تڑوائی کیا یہ معصوم شخص ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا عدم اعتماد آئین میں درج ہے سازش نہیں، سیکریسی ایکٹ کو معصوم آدمی نے توڑا سائفر سے کھیلنے کی ہدایت بطور وزیراعظم دے کر آیا تھا۔
Comments are closed.