کامیڈین بوندا مانی 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور کامیڈین بوندا مانی 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ روز چنئی میں اپنے گھر میں  ہی موجود تھے کہ طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بے ہوش ہونے پر کامیڈین کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

Comments are closed.