فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے نئے سال کی آمد پر ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کے باعث قوم رنج و غم میں مبتلا ہے۔

Comments are closed.