کسی جماعت سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم کسی جماعت سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانے پر کی جائے گی، مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات اور عزت و احترام کا رشتہ ہے لیکن احترام ایک طرف ہے اور انتخابات ایک طرف۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے اصولی فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف کریں گے

Comments are closed.