پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری صنعت نے 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی لیکن خراب تعلقات کی بنا پر یہ سلسلہ رک گیا۔
حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلموں کی مخالفت کی اور بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پاکستانی سینما کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنا ہوگا تاکہ ہمارے عوام سینما کا لطف اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی چیزوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہماری اپنی فلموں کو آن لائن چینلز پر پیش کرنے کا موقع ملا تھا جسے خراب تعلقات کی بنا پر ہم نے کھو دیا۔”
Comments are closed.