راولاکوٹ (آصف اشرف ) آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی عدالت کے مرکزی گیٹ پر راولاکوٹ میں لگے دھرنا میں جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیئرمین صغیر خان کی سربراہی میں دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف اور کارکنوں نے پھر بجلی بلز کو سرعام آگ لگا دی بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری قبضہ تمہارا کے نعروں سے راولاکوٹ یخ اور ٹھنڈی ڈار سردی میں گونج اٹھا اگلے موقع پر بھاری اکثریت سے شہر راولاکوٹ میں ریلی میں بلز جلانے کا اعلان ہماری جنگ پاکستان کے کسی ادارے یا کشمیر کے کسی سیاسی نظریے سے نہیں بلکہ مظفرآباد حکومت سے اپنے غصب حقوق لینا ہے سردی میں دو سو روز پورے کر لیے پر امن تحریک کو ہزار سال تک لے جائیں گے مگر خون ریزی تشدد کی سیاست کو سامنے نہیں آنے دیں گے ہمارا واضع طور مقصد چار سو میگا واٹ بجلی لیکر کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون بنوانا گلگت طرز پر بجلی بلز سے تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کروا کر پیداواری لاگت پر ہر گھر اور کاروباری مرکز کو اپنے پانی سے تیار بجلی دلوانا سستے آٹے کی فراہمی اور غریبوں سے ٹیکس لیکر امراء کی عیاشی کو ختم کروانا ہے اس موقع پر دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف نےمیرپور میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی قیادت میں بجلی بلز نظر آتش کرنے کے اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے اس اقدام کو بروقت قرار دیتے ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جو تحریک کے نمبردار بنے ہیں مگر بلز نظر آتش کرنے کے مخالف اور حکومت کے ترجمان بنے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے لوگوں کو تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے لوگ مایوس ہیں میرپور سے ایکشن کمیٹی کے ممبران نے لوگوں کو لیکر میرپور برقیات دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے بلز نظر آتش کر کے باور کرایا ہے کہ بلز نظر آتش کرنے سے ہٹ کر ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں احاطہ عدالت ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ کو بند کر کے دو سو روز سے جاری دھرنا میں شرکاء سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ سولہ اگست کو پہلی مرتبہ احاطہ عدالت کے دھرنے کے شرکاء نے جلوس نکال کر سرعام بجلی بلز نظر آتش کیے اور پھر یہ عمل ہر طرف ہونے لگا مگر سازش کی گئی اور وزراء کے ایک گروہ نے عوامی ایکشن کمیٹی کو بلز نظر آتش کرنے روک دیا حالانکہ بلز کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے نہ مقدس دستاویز ہے بلز نظر آتش کرنے پر قانون بھی کوئی کاروائی نہیں کر سکتا بلز نظر آتش کرنے سے صرف حکمران طبقہ کے دل جلتے ہیں اور حریت پسند وں کو سکون ملتا ہے مگر ہم سے یہ سکون چھیننے کی کوشش کی گئی اس کے باوجود ہر ما ہ ہم نے بلز نظر آتش کرنے کا تسلسل بحال رکھا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ بلز نظر آتش کرنے تحریک کو نقصان پہنچا پونچھ کی تقلید کرتے میرپور میں جب ایکشن کمیٹی کے ممبران خود بلز نظر آتش کروا گئے تو جواب دیا جائے کہ کیا انہوں نے بھی غلط کیا کیا وہ بھی تحریک کے مخالف ہیں دھرنا شرکاء نے مذید کہا کہ میرپور کے بعد اب مظفرآباد کوٹلی ہر شہر میں بلز نظر آتش ہوں گے اور وزراء کا مخصوص گروہ جو سازش کر رہا تھا اور کہیں اور نمبر بنانے کا خواہشمند تھا اس کو ناکامی سے دوچار کر کے سہولت کار ی سے روکا جائے گا مقررین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے طے معاہدہ پر عمل کرتے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن کرے ہم دھرنے ختم کر دیں گئے مقررین نے متنبہ کیا کہ اگر عوامی جذبات کے برعکس کہیں سے بھی کوئی اقدام اٹھا تو ہم رکاوٹ بن جائیں گے انہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کے طرز عمل پر بھی کڑی تنقید کی جو آ ٹھ ماہ سے جاری تحریک میں اسمبلی میں ایک قرار داد تک منظور نہ کر سکی کہ لوگوں کے بجلی آٹے اور مراعات پر مطالبات درست ہیں
Trending
- لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 خوارج ہلاک، 7 جوان شہید
- قلعہ پھروالہ میں سڑک کی تعمیر کا آغاز، 50 لاکھ گرانٹ ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا
- پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کریں ، وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کو واضح پیغام
- ترکیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کا آغاز، 50 ہزار افراد تک پہنچانے کا ہدف
- اسلام آباد پولیس میں پروموشن کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، جونیئر افسران کو نظرانداز کرنے پر مایوسی کا شکار
- پاک چین بی ٹوبی انویسٹمنٹ کانفرنس 2025 ، معاہدوں کی طوفانی بارش، سرمایہ کاری کی نئی راہیں
- 2 ہزار سے زائد ٹرک افغانستان میں پھنس گئے، ڈرائیور کٹھن حالات سے دوچار
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور اور ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
- پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی ، عاصم افتخار
- پشاور بورڈ ، 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 37ہزار سے زائد طلبہ فیل
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کی عدالت کے مرکزی گیٹ پر راولاکوٹ میں لگے دھرنامیں…
Prev Post
Next Post
Comments are closed.